Live Updates

مسلم لیگ ن نے کبھی منافقت والی سیاست نہیں کی:رانا مشہود احمد

شہبازشریف وزیراعظم بنیں گے یہ لوگ جو مرضی کر لیں:میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2024 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے یہ لوگ جو مرضی کر لیں، مریم نواز حلف اٹھانے کے بعد اپنے منشور پر کام کریں گی،مسلم لیگ ن نے کبھی منافقت والی سیاست نہیں کی،پی ٹی آئی 2018 میں جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئی،یہ لوگ دھاندلی کی باتیں کرتے ہیں جبکہ 2018 میں عدالتوں میں پٹیشز اب سی40 فیصد زیادہ ہوئیں،یہ لوگ جھوٹ پر سیاست کرتے ہیں،انکے کہنے پرچار حلقے کھلے تھے وہ شفاف تھے،پاکستان ترقی کرتا رہا یہ لوگ پاکستان کے دشمن ہیں،انکا چہرہ سامنے آگیا ہے، یہ لوگ اقتدارمانگتے ہیں عوام کا نہیں سوچتے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات