شہبازشریف سے سردار محمد یعقوب ناصر ،جعفر مندوخیل کی قیادت میں وفد کی ملاقات

بلوچستان میں حکومت سازی پر بریفنگ ،طویل مشاورت

ہفتہ 24 فروری 2024 22:56

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے مرکزی صدر ونامزد وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نائب صدر نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر اوربلوچستان صوبائی صدر مسلم لیگ (ن )بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبائی جنرل سیکر ٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ،جام کمال خان عالیانی نواب چنگیز مری ،راحیلہ حمید خان دورانی ،میرعاصم کرد گیلو ،کیپٹن عبدالخالق اچکزئی ،زرک خان مندوخیل ،میر سلیم احمد کوسہ ،میر محمد خان لہڑی ،میر شعیب نوشیروانی ،میر برکت رند ،حاجی ولی محمد نورزئی ،میر خان محمد جمالی ،وڈیرہ میاں خان بگٹی ،سردار عبدالرحمان کھتران ،سردار مسعود لونی ،حاجی محمد خان عرف حاجی طور اتمانخیل شامل تھے ،وفد کی بلوچستان میں حکومت سازی پر بریفنگ اورمرکزی قیادت سے طویل مشاورت کی گئی۔