اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنصدر کی نشست پر ریاست علی آزاد 785 ووٹ لے کر کامیاب

ہفتہ 24 فروری 2024 22:00

۲اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر ، سید نئیر حسین بخاری اور راجہ حلیم عباسی گروپ کامیاب ہوگئے ۔صدر کی نشست پر ریاست علی آزاد 785 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے علی حسین بھٹی 490 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر رہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری کی کی نشست پر نصرت پروین 776 لے کر کامیاب ہوئے ۔ایڈیشنل سیکرٹری کی کی نشست پر شاہین اختر 248486 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ندیم اختر جوئیہ 674 لے کر کامیاب ہوئے۔جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر حماد سعید ڈار 577 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا علی رضا 718 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے ہیں۔لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا علی عمار 530 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔