قومی اسمبلی سے سندھ کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے سندھ کی خواتین کی 2نشستیں پاکستان پیپلزپارٹی کو الاٹ کردیں

اتوار 25 فروری 2024 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سے سندھ کی خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سے سندھ کی خواتین کی 2 نشستیں پیپلزپارٹی کو الاٹ کردی گئی ہیں، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی شرمیلا فاروقی اور مدثر سحر کامران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل نشستوں پر کامیابی کے باعث مخصوص فہرست سے نام ہٹایا تھا۔