سری نگر ، بدترین انتظامی غفلت :مقبوضہ جموںوکشمیرسے مال بردار ریل بغیر ڈرائیور کے پنجاب پہنچ گئی

اتوار 25 فروری 2024 21:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں جموں خطے کے کٹھوعہ ریلوے سٹیشن پر کھڑی ایک مال بردار ریل بغیر ڈرائیور کے چلنا شروع ہو گئی اور 70کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے پنجاب کے ضلع ہوشیار پورپہنچ گئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق50سے زائد بوگیوں والی مال بردار ریل 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہی۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ٹریفک مینیجر جموں پرتیک سریواستو نے کہا کہ کٹھوعہ سٹیشن پر رکی ہوئی مال ریل گاری ڈھلان کی وجہ سے بغیر ڈرائیور کے اچانک پٹھانکوٹ کی طرف چلنے لگی ،ریل کو ہوشیار پور کے مکیرین شہر کے اچی بسی گائوں کے قریب روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ آج (اتوار ) صبح پیش آنے والے اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔