Live Updates

-مریم نواز کی پہلی تقریر، والدہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی تصویر کو سامنے ڈائس پر رکھا

گ*ایوان میں خطاب کے دوران والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز کی آنکھیں بھر آئیں

پیر 26 فروری 2024 17:40

j لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2024ء) مریم نواز نے بطور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں تقریر کے دوران اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی تصویر کوسامنے ڈائس پر رکھا،دوران خطاب والدہ کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔مریم نواز نے اپنی مرحومہ والد ہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر بھی انتہائی مشکل وقت آئے۔والدہ نے مجھے تعلیم اور مشکلات کا سامنا کرنے کی ٹریننگ دی، والدہ نے سکھایا کس طرح مضبوطی سے مشکلات کا سامنا کیا جاتا ہے، آج اپنی والدہ اور قوم کی تمام ماو?ں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی مرحوم والدہ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے ایسے حالات کیلئے تیار کیا جن کا شاید اندازہ نہیں تھا مجھے ان سے بھی گزرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ جمہوریت کیلئے بیگم کلثوم نواز نے گھر کی دہلیز سے باہر قدم نکالااور آمر کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور وہ اپنے حق کیلئے کھڑی رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں بہت بڑی تعداد میں خواتین موجود ہیں، آج ایک تاریخ بن رہی ہے،آج ہر ماں، بیٹی کی فتح ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت ہونا آپ کے خوابوں کی تعبیر میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔میرا وزیراعلیٰ بننا ہر پاکستانی خاتون کیلئے ایک اعزاز ہے۔دعا کرتی ہوں کہ یہ سلسلہ آگے بڑھے اور کل کو کوئی اور خاتون میری جگہ لے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات