b3 سال بعد وزیراعظم کوئی اور ہوسکتا ہے، منظور وسان

پیر 26 فروری 2024 17:40

م*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2024ء) سیاسی پیش گوئی کیلئے مشہور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دو سال تک چلے گی، ا?گے چل کر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، وزیراعظم 3 سال بعد کوئی اور ہوسکتاہے اسمبلیوں کی مدت پوری ہوگی، کچھ لوگ مسائل کھڑے کرنے کی کوشش کرینگے مگر ناکام ہو جائینگے، بانی پی ٹی آئی کا دو سال تک کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی ا?ئی خود کو مصیبت میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، آگے چل کر بانی پی ٹی آئی پریشان ہونگے اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کرینگے جبکہ آنے والے دنوں میں لوگ تحریک انصاف چھوڑ کر چلے جائینگے۔ سینئر سیاستدان نے کہا کہ جی ڈی اے کی تحریک ختم ہوجائیگی یہ پرانی تنخواہ پر کام کرینگے، عوامی مفاد میں جو کام ہوگا اس پر ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔#