ٌمیر محمد صادق عمرانی 28 فروری 2024 کو 4 چوتھی بار وہ بلوچستان اسمبلی کا بطور رکن حلف اٹھائیں گے

پیر 26 فروری 2024 19:45

&ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2024ء) رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق عمرانی کا شمار پاکستان پیپلزپارٹی کے موسٹ سینئر کارکنوں اور بلوچستان اسمبلی کے تجربہ کار اور سینیئر پارلیمنٹرین میں ہوتا ہے 28 فروری 2024 کو 4 چوتھی بار وہ بلوچستان اسمبلی کا بطور رکن حلف اٹھائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر میر محمد صادق عمرانی نے 8فروری 2024 سے حلقہ پی بی 13 ڈیرہ مراد جمالی و چھتر نصیرآباد "ون" سے صوبائی اسمبلی کی نشست کو جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

وہ اس قبل 1988،1993،اور 2008،میں ایم پی اے منتخب ہوئے جب پورا نصیرآباد ایک حلقے پر مشتمل تھا بعد میں تمبو کو الگ کرکے نصیرآباد کے صوبائی سیٹیں دو ہوگئیں نصیرآباد کے حلقہ پی بی چھتر ڈیرہ مراد جمالی سے ایک بار پھر یعنی کہ وہ چوتھی بار جیت کر اسمبلی میں جاریے ہیں*میر محمد صادق عمرانی مختلف عہدوں پرفائز ہو کر اہل نصیرآباد سمیت بلوچستان کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے جن میں وزارت کے عہدے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈیبلو صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور و بلدیات کا منصب بھی شامل تھی*میر محمد صادق عمرانی 8 فروری کے الیکشن میں مخالف امیدوار کو تقریبا چھ ہزار ووٹوں سے زائد لیڈ سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرکے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے اس وقت وہ بلوچستان کے وزارت اعلی کی منصب کے دوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شارٹ لسٹ میں سر فہرست ہی*بلکہ نصیرآباد سمیت پورے صوبے کے عوام کی بھی یہی خواہش ہے کہ میر محمد صادق جیسا ہر دلعزیز غریب پرور سخی مزاج عوام دوست قومی لیڈر وزیر آعلی منتخب ہوکر عوام کے مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیکر انہیں حل کریں اہل نصیرآباد بلوچستان اور ایک جیالے ورکر میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان کی وزارت اعلی کی منصب پر دیکھنے کے لیے بہت بے چینی سے عوام خصوصا پیپلز پارٹی کے جیالے اور کارکنان بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ بلوچستان کو اس وقت میر محمد صادق عمرانی کی دلیرانہ اور مدبرانہ قیادت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ میر صادق عمرانی پیپلزپارٹی کی وہ شخصیت ہیں جہنوں نے ضیاالحق کے بدترین مارشل لا کیدورمیں تشدد و قید کی صوبتیں برداشت کیا۔

(جاری ہے)

نصیرآباد کے عوام سمیت بلوچستان کے غیور عوام کا پیپلزپارٹی کے اعلی قیادت سے مطالبہ کرتیہیں کہ وہ میر محمد صادق عمرانی کو وزیر اعلی بلوچستان کیلیے نامزد کریں آج بھی بہت کارکنان اور عوام کے زبان پر یہی الفاظ دہرائی جارہی ہے کہ میر محمد صادق عمرانی ہی وزیر اعلی ہونگے۔