گدوکوئٹہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بندش کی خبروںمیں کوئی صداقت نہیں، کیسکوترجمان

پیر 26 فروری 2024 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ زرائع ابلاغ اور سوشل میڈیاپر گدو-کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کی بندش کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروںکی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ اس خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے اور گدو-کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل نہیں ہوئی ۔

ترجمان نے کہاکہ کیسکوکی جانب سے مذکورہ ٹرانسمیشن لائن کی بندش کے حوالے سے بھی کوئی خبر جاری نہیںکیاگیاہے اورنہ ہی اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی بندہوئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ گزشتہ رات بارش کے باعث کوئٹہ شہرکے تقریباً17فیڈروںکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جس میں گلستان، سریاب مل، اولڈ جان محمد، سریاب ٹو،سریاب ون،، سیٹیلائٹ ٹاؤن، خیر بخش مری، جبل نور، لیاقت بازار، داریم، خروٹ آباد، ایئر پورٹ، چشمہ،بروری، سرکی روڈ، اے ون سٹی ،دوستین فیڈر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بارش رکنے اورموسم میں بہتری آنے کے بعد کیسکولائن اسٹاف نے بجلی بحالی کاکام شروع کردیا اور دوپہر تک کچھ فیڈروں سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جبکہ دیگر فیڈروں پر بھی شام تک تکنیکی خرابی دورکرکے اُن کی بجلی بحال کردی گئی ۔ترجمان نے کہا کہ بجلی بندش کے حوالے سے کوئی بھی خبر شائع کرنے سے قبل کیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ سے معلومات حاصل کرلینی چاہئے تاکہ خبرکی اشاعت کے بعد میں کوئی ابہام پیدانہ ہوں ۔