نشے میں دھت مشتعل مسافر نے ایمریٹس کے فضائی میزبان کو ٹکر دے ماری

پیر 26 فروری 2024 21:00

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) یو اے ای سے اسلام آباد آنیوالی ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز میں مشتعل مسافر نے فضائی میزبان کو سر سے ٹکر ماردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو اے ای سے اسلام آباد آنیوالی ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز نمبر EK614 میں نشے میں دھت مسافر مشتعل ہوگیا ،کیبن کریو کی جانب سے روکنے کی کوشش پر اس نے فضائی میزبان کو سر سے ٹکر ماردی جس پر فضائی عملے نے اسے قابو کر کے باندھ دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔