غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والےطلباو طالبات کے وظائف کےلئے 35 سے 40 ہزار درخواستیں موصول ہوتی ہیں ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے درخواستوں کو نمٹانے کادورانیہ کم کیاجاسکتاہے، مرتضی سولنگی

منگل 27 فروری 2024 11:56

غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والےطلباو طالبات کے  وظائف کےلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وپارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہاہے کہ غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والےطلباو طالبات کے وظائف کےلئے 35 سے 40 ہزار درخواستیں موصول ہوتی ہیں ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے درخواستوں کو نمٹانے کادورانیہ کم کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینٹر کامران مرتضی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات وپارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے ایوان کو بتایا کہ کو غیر معمولی کارکردگی پر وظائف دیئے جاتے ہیں جن کے سالانہ 35 سے 40 ہزار کیسز طلبا کے وظائف کے لیے آتے ہیں جن کی جانچ پڑتال پہ وقت لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ سے ستمبر تک نتائج کا اعلان ہو رہا ہوتا ہے اس لیے یہ تعداد بڑھ جاتی ہے۔ عام طور پر 45 دن میں کیسز مکمل ہونے کی صورت میں ادائیگی کر دی جاتی ہے۔\932

متعلقہ عنوان :