Live Updates

ایئر ایمبولینس منصوبہ مریم نواز کا انیشیٹیو نہیں، راجہ بشارت

منگل 27 فروری 2024 16:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) سابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس منصوبہ مریم نواز کا انیشیٹیو نہیں، پنجاب میں ایئر ایمبولینس منصوبہ پرویز الٰہی کا تھا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ منصوبے پر کام 2003 میں شروع کیا گیا تھا، میو اسپتال لاہور میں ایمبولینس ہیلی ٹاور تعمیر کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت نے منصوبے پر کام روک دیا تھا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا گیا تھا۔راجہ بشارت نے کہا کہ ایک دوست ملک سے ایئر ایمبولینس لینے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات