صدرعارف علوی قومی اسمبلی کا جلاس نہ بلا کر آئین پاکستان سے انحراف کیا ہے،اختیارولی

منگل 27 فروری 2024 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) رہنما مسلم لیگ (ن )اختیارولی خان نے کہاہے کہ صدر عارف علوی قومی اسمبلی کا جلاس نہ بلا کر آئین پاکستان سے انحراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںاختیارولی نے کہاکہ صدر مملکت یوتھیا بننے کی اداکاری میں بھول گئے کہ وہ صدر مملکت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عارف علوی صاحب اسمبلی اجلاس نہ بلائیں تو ان پر آرٹیکل 6 کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کا کوئی حق نہی بنتا۔ انہوںنے کہاکہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن سے قبل مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔