Live Updates

سیف الرحمن آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین منتخب

نوابزادہ احمدرضاقصوری کو چیئرمین ، مرکزی صدر عمران خان اور رحیم بخش جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

منگل 27 فروری 2024 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) سیف الرحمن آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور نوابزادہ احمدرضا قصوری کو چیئرمین منتخب ہوگئے، ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آل پاکستان مسلم لیگ کے مقرر کردہ الیکشن کمشنر تحقیق احمد خان کی زیرنگرانی پورے ملک میں انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سیف الرحمن چیئرمین اور کو چیئرمین نوابزادہ احمد رضا قصوری منتخب ہوگئے جبکہ مرکزی صدر عمران خان اور مرکزی جنرل سیکریٹری رحیم بخش ، مرکزی فنانس سیکریٹری شاہ عبد الرحمن حسینی کاانتخاب بھی عمل میں آگیا۔

علاوہ ازیں ملک کے دیگر مختلف ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے عہدیداروںسمیت وومن ونگ ،لیبر ونگ اور دیگر شعبہ جات کابھی انتخاب ہوا۔انٹراپارٹی الیکشن میں کامیابی پر آل مسلم لیگ کے رہنمائوںنے سیف الرحمن ،نوابزادہ احمدرضاقصوری اور دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ محمدآصف قریشی کا کہناہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کو ملک بھر میں منظم کرنے کے لئے پیش رفت جاری ہے ، ملک کے تمام شہروں اور مضافات میں تنظیم سازی کی جائے گی ۔

ان کا کہناتھاکہ آل پاکستان مسلم لیگ پاکستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کی کثیر تعداد کی خواہش ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ ایک مرتبہ پھر پاکستان کی باگ ڈور سنبھالے ،کیونکہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں عوام خوشحال تھی اور ملک ترقی کررہاتھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات