×حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جاتا ملک استحکام کا حامل نہیں ہوسکتا ، ا صغر خان اچکزئی

/ انتخابات کے نام پر جو نامزدگیاں روبہ عمل لائی گئی اس ناروا اور غیر جمہوری عمل کو عوام الناس نے یکسر مسترد کیا

منگل 27 فروری 2024 21:45

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جب تک حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جاتا ملک استحکام کا حامل نہیں ہوسکتا عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنے والے ناقابل معافی جرم کے مرتکب ہوئے اس جرم میں ملوث کرداروں کو عوام الناس پر عیاں کیا گیا آپ کی اس دھرنے کے انعقاد سے عوامی شعور میں جو اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے یہ آپ جیسے سیاسی کارکنوں کی کاوشوں اور قربانی کی مرہون منت ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر عبدالخالق حقمل مرکزی نائب صدر ملک عثمان خان اچکزئی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید مرکزی یوتھ افئیرز سیکرٹری خان زمان کاکڑ صوبائی سالار اعلی غنی درانی ضلعی جنرل سیکرٹری سمیع اللہ اچکزئی ضلعی سنئیر نائب صدر چیئرمین گل زمان حافظ عصمت اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس چمن کے سامنی8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 19ویں روز احتجاجی دھرنے اور شہدا ہائوس مردہ کاریز چمن میں ضلعی کونسل اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ 8فروری کو انتخابات کے نام پر جو نامزدگیاں روبہ عمل لائی گئی اس ناروا اور غیر جمہوری عمل کو عوام الناس نے یکسر مسترد کیا عوام کی مینڈیٹ چوری کرنا ناقابل معافی جرم ہے غیر جمہوری قوتوں نے اس ملک میں جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہے اس کے خلاف پرامن جمہوری مزاحمت جاری رکھنا اور اس کے خلاف واز اٹھانا وقت اور حالات کا تقاضا ہے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے ضلعی کونسل اجلاس شہدا ہاس مردہ کاریز چمن میں منعقد ہوا جس میں 8فروری کو منعقدہ انتخابات بارے تفصیل سے غور وخوض ہوا اجلاس میں حلقہ پی بی 51 چمن میں پارٹی مینڈیٹ چوری کرنے کی مذمت کی گئی اور اس عہد کااظہار کیا گیا کہ عوامی رائے کے بر خلاف احتجاج کو دیگر اضلاع میں بھی وسعت دی جائیگی۔