اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے کے دوران خود کو آگ لگانے والے امریکی فضائیہ کے اہلکار ایرون بیشنل جاں بحق

فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف ایک انتہائی اقدام کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں.ایرون بیشنل کا خودکشی سے پہلے مختلف میڈیا ہاوسزکو ای میل پیغام‘ پولیس، سیکرٹ سروس اور دیگر حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں پیش آنے والا واقعے افسوسناک ہے.ترجمان پینٹاگون

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 28 فروری 2024 12:48

اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری۔2024 ) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے کے دوران خود کو آگ لگانے والے امریکی فضائیہ کے اہلکار ایرون بیشنل زخموں کی تاب نہ لائے ہوئے وفات پا گئے ہیں امریکی فضائیہ کے اہلکار نے خود سوزی کی کوشش کرتے ہوئے اپنے آپ کو آگ لگا لی تھی تاہم موقع پر موجود ”یو ایس سیکرٹ سروس“ کے اہلکاروں نے آگ کو بجھایا اور اس سے شدید متاثرہ اہلکار کو ہسپتال پہنچایا.

امریکی فضائیہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے پولیس، سیکرٹ سروس اور دیگر حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں پینٹاگون کے ترجمان نے پیش آنے والے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا ہے.

(جاری ہے)

امریکی فضائیہ کے اہلکار ایرون بیشنل نے اپنے آپ کو آگ لگانے کی ویڈیو کو ٹوئچ پر لائیو سٹریم بھی کیا جس میں انہوں نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ وہ امریکی ایئرفورس کے حاضر سروس اہلکار ہیں خود کو آگ لگانے سے پہلے انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینوں کی نسل کشی کے عمل میں مزید شریک نہیں ہوں گے‘ جب آگ نے ان کے جسم کو اپنی لپیٹ میں لیا تو اس موقع پر ویڈیو میں انہیں ”فلسطین کو آزاد کرو“ کا نعرہ لگاتے ہوئے سنا گیا.

اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو بھی بھیجا گیا کیونکہ حکام کو اس اہلکار سے منسلک ایک گاڑی کی موجودگی کے حوالے سے شبہ بھی تھا اس واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا جبکہ اس علاقے سے کوئی خطرناک مواد بھی برآمد نہیں ہوا اور اسے محفوظ قرار دیا گیا . سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں سفارت خانے کے عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارتخانے کا عملہ اس شخص سے واقف نہیں تھا یہ پہلا موقع نہیں جب کسی شخص نے امریکا میں اسرائیلی سفارتی مشن کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی ہو.

گذشتہ سال دسمبر میں امریکی ریاست جارجیا میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص نے اپنے آپ کو آگ لگانے کے لیے پیٹرول کا استعمال کیا تھا جبکہ حکام کو جائے وقوعہ سے فلسطینی پرچم بھی ملا تھا ایرون بشنیل نے خود کو آگ لگاتے وقت فوجی وردی پہن رکھی تھی خود سوزی سے قبل انھوں نے کئی صحافیوں کے ساتھ ساتھ بائیں بازو کی نیوز ویب سائٹس کو بھی ای میلز بھیجیں ای میل موصول کرنے والے گروپوں میں سے ایک اٹلانٹا کمیونٹی پریس کلیکٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے” بی بی سی“ کو اس ای میل کی ایک کاپی فراہم کی.

اس ای میل میں ایرون نے متنبہ کیا کہ آج میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف ایک انتہائی اقدام کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں یہ انتہائی پریشان کن ہو گاایرون بشنیل کی پیدائش ریاست ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ہوئی اور وہ میساچوسٹس میں پلے بڑھے، جہاں انہوں نے کیپ کوڈ جزیرہ نما کے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کی سکول کے لنکڈن پروفائل سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے نومبر 2020 میں ایئر فورس کی بنیادی تربیت اعلیٰ اعزاز کے ساتھ مکمل کی تھی اور وہ اسے پروگرامنگ انجینئرنگ میں منتقل کرنے کا متمنی تھے.

ایئر فورس نے اندرونی خاندانی نوٹیفکیشن پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کے ساتھ ایرون بشنیل کے تعلقات کے بارے میں تفصیلات کی تصدیق نہیں کرے گی لیکن فوجی اخبار سٹارز اینڈ سٹرپس نے رپورٹ کیا کہ اس نے سینیئر ایئر مین کا عہدہ حاصل کر لیا تھا واشنگٹن پولیس نے کہا کہ وہ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے.