خیبرپختونخوا اسمبلی کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس جزوی طورپرمتاثر

بدھ 28 فروری 2024 16:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کے پہلا اجلاس کے دوران اسمبلی کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسمبلی چوک کو جی ٹی روڈ سے آنے والے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ پٴْرامن اجلاس کے انعقاد کیلئے 350 پولیس اہلکار تعینات ہیں، 2 بجے ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاج کے لیے اضافی نفری تعینات رہی۔پولیس کے مطابق ریڈ زون اور اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔