Live Updates

تعصب دماغ سے نکالیں مریم نے تنخواہ اور کوئی مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے‘عظمیٰ بخاری

تحریک فساد والوں کی اپنی کوئی پوزیشن نہیں،مریم نواز کے اچھے عمل پر بھی تنقید کی جارہی ہے‘میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 فروری 2024 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک فساد والوں کی اپنی کوئی پوزیشن نہیں،مریم نواز کے اچھے عمل پر بھی تنقید کی جارہی ہے،تعصب دماغ سے نکالیں ،مریم نواز نے تنخواہ اور کوئی مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو دو دن حلف لیے ہوئے ہیں اور پنجاب کی عوام وہ چیزیں دیکھ رہی ہے جو وہ گزشتہ پانچ سال نہ دیکھ سکے،مریم نواز سیف سٹی اتھارٹی گئی اور بچیوں سے ملاقات کی، مریم نواز نے ہوسٹل بنانے کا کہا ہے تاکہ بچیوں کی مشکلات کو ختم کیا جاسکے، ایک بچی کا حجاب اتر گیا تھا مریم نواز نے اس کو حجاب دوبارہ پہنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہک آپ تعصب کو دماغ سے نکالیں،مریم نے بطوروزیر اعلی کسی قسم کی کوئی مراعات سرکاری گاڑی ،سرکاری گھر اور نہ ہی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز کی کارکردگی پر یہ بات نہیں کرسکتے ۔ تحریک فساد والوں کی اپنی کوئی پوزیشن نہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ رانا آفتاب نے وزیراعلی کے الیکشن کومتنازع بنانے کی کوشش کی۔ تحریک فساد والوں کی بدتمیزی کی ٹریننگ ہوئی ،تمیز سکھانے کی کوشش کررہی ہوں۔

مریم نواز کو سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے تشبییہ دینے والوں پر لیگی رہنما نے کہاکہ بزدار حکومت کے پاس کٹے مرغی انڈوں لنگر خانوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔راجہ بشارت صاحب آپ جو کام نہ کر سکے مریم نواز آتے ہی ائیر ایمبولینس لا رہی ہے تاکہ عوام کی خدمت ہو۔ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ فتنہ فساد پارٹی اس وقت آخری دم تک جا ئے گی جب مریم نواز کی حکومت کامیاب ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان پیکج میں کسی کو لائن میں نہیں لگنا پڑے گا ، عزت نفس سے ضرورت کی چیزیں دہلیز پر دیں گے۔ 70لاکھ سے زائد خاندان رمضان پیکج سے مستفید ہوں گے۔انہوںنے کابینہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب جن لوگوں کو فائنل کریں گی وہ وزرا بنیں گے ،ہماری اصلاع کی جہاں ضرورت ہوگی وہ بھی کریں گے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات