مصوری کے مقابلوں کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور کلچر کو فروغ دینا ہے، اے ڈی سی جی مظفرگڑھ

بدھ 28 فروری 2024 22:18

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2024ء) پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑ میں مصوری کا مقابلہ منعقد کرایا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے پوزیشن لینے والے مرد و خواتین کو سرٹیفیکیٹ اور انعامات دیتے ہوئے کہا کہ مصوری کے مقابلوں کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور کلچر کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل نے بتایا کہ مصوری کے لیے ضلع کی سطح پر فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن کے لیے 15 ہزار، 10 ہزار اور 5 ہزار روپے کے انعامات چیک کی صورت میں دیے جا رہے ہیں۔پوزیشن لینے والے مرد و خواتین حضرات ڈویژن کی سطح پر مقابلوں میں شریک ہوں گے۔تمام انعامات پر گورنمنٹ کا مقرر ٹیکس کاٹا جائے گا۔حکومت پنجاب کی جانب سے فن مصوری کے فروغ کے لیے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلہ جات منعقد کرائے گئے ہیں۔اس موقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل فضل کریم اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔ مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات 6 مارچ کو ڈویژن کی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لیں گے۔\378