ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ماجد کی سربراہی میں ای سگریٹ، ویلو اور شیشہ بارے جائزہ اجلاس

ای سگریٹ، ویلو اور شیشہ کی روک تھام کا جائزہ ، بھرپور انداز سے موثر قانون سازی بنانے پر زور ،باہمی مشاورت سے ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات

بدھ 28 فروری 2024 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ماجد کی سربراہی میں ای سگریٹ، ویلو اور شیشہ کے بارے میں جائزہ اجلاس ہیلتھ کانفرنس روم پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر زینب نقوی کے علاوہ تعلیم، صحت، پولیس، ایکسائز، سوشل ویلفیئر، ٹوبیکو کنٹرول، اطلاعات و تعلقات عامہ اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای سگریٹ، ویلو اور شیشہ کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا ، بھرپور انداز سے موثر قانون سازی بنانے پر زور دیا گیا اور باہمی مشاورت سے ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اجلاس میں اس بارے عوامی شعور بیدار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اور شرکاء اجلاس نے عوام سے اپیل کی کہ معاشرے کے ہر فرد بالخصوص نوجوانوں کو ای سگریٹ، ویلو اور شیشہ سے بچائو کیلئے بھر پور کوششیں کرنی ہونگیں تاکہ معاشرہ ان خطرناک نشوں سے محفوظ رہے۔