اسحاق ڈارہی وزیرخزانہ ہوں گے،سینیٹرعرفان صدیقی

اسحاق ڈار مارچ 2024ء میں سینیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور توقع ہے وہ ایوانِ بالا میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے

جمعرات 29 فروری 2024 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے تصدیق کی ہے کہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے۔اپنے ایک بیان مین پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے امیدوار نہیں بلکہ وزیر خزانہ ہوں گے، نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد اسحاق ڈار ہی وزارت خزانہ سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار مارچ 2024ء میں سینیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور توقع ہے کہ وہ ایوانِ بالا میں دوبارہ منتخب ہو جائیں گے، پارٹی میں ہر پالیسی فیصلہ یا وفاق یا پنجاب میں حکومت کی تشکیل کا فیصلہ نواز شریف کی مرضی سے کیا جا رہا ہے۔