ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں تعلیمی اداروں کے انڈسٹری

کے ساتھ اشتراک بڑ ھانے کے مو ضوع پر پولٹری ٹیک سمٹ کا انعقاد

جمعہ 1 مارچ 2024 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے را وی کیمپس پتو کی میں نیو ٹریشنسٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام گذ شتہ روز اکیڈیمیا و انڈسٹر ی کے درمیان پولٹری سیکٹر کو درپیش چیلنجز کے حل، ایڈوانس ریسرچ، جدت اور روا بط پر مبنی اشتراک کو بڑ ھانے کے لیئے پولٹری ٹیک سمٹ کا انعقاد ہوا ۔

جس میں پولٹری پروفیشنلز، پنجاب کی پانچ یونیورسٹیو ں سے فیکلٹی ممبران،پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن سے نما ئند و ں اور پولٹری لیڈرز نے شر کت کی۔ ایمرا ئٹس پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اپنے خطاب میں عوام کو سستی اور معیاری پرو ٹین کی فرا ہمی کے لیئے اور پولٹری انڈسٹری کو فو ڈ سیکیو رٹی سے متعلقہ درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لیئے تعلیمی ادارو ں کے انڈسٹری کے ساتھ اشتراک کوبڑ ھانے پر زور دیا نیزاُ نہو ں نے ویٹر نری یونیورسٹی میں مو جود وسا ئل، باصلا حیت افرا دی قوت، فیکلٹی ، با ہمی تعاون کے منصو بو ں اور بین الاقوا می معیار کی لیبا رٹری سہو لیات کے بارے میں شر کا کو تفصیلی آ گاہ کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیںصدر نیوٹر یشنسٹ ایسو سی ایشن آف پاکستان ڈاکٹر مصدق آصف نے دور حا ضر میں اکیڈیمیا و انڈسٹر ی اشتراک کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی نیز اُ نہو ں نے پالتو جا نورو ں کی لوکل خو راک اور فش فیڈ کی ڈیو یلپمنٹ میں ویٹر نری یونیورسٹی کے تعا ون و کردار کے بارے میں بھی شر کا کو بتا یا۔نائب صدر پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن نارتھ زون چوہدری محمد نصرت طاہر نے مسا ئل حل کرنے والی تحقیق کروانے کے لیئے مالی معاونت کرنے ، طلبہ کو انٹرن شپ کے موا قع دینے اور اس کے علاوہ سکا لر شپس دینے کی بھی یقین دہا نی کروا ئی۔

چیئر مین ڈیپارٹمنٹ اینیمل نیو ٹریشن ڈاکٹر نوید الحق نے سمٹ میں تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان روابط کو استوار کرنے کے لیئے اشترا کی تحقیقی سر گرمیوںکی نگرانی کے لیئے رسمی ڈھا نچہ تیار کرنے کی تجویز دی۔ سمٹ کے دوران شر کا نے پولٹری کے متبادل فیڈ ریسورس سویا بین کی مقا می کاشت کرنے ،فیڈ میں ملا ئے جانے والے اجزا، فیڈ سپلیمینٹ اور اما ئنو ایسڈ تیار کرنے کی اہمیت سے متعلقہ تمام ممبرا ن نے اپنا اپنا نقطعہ نظر پیش کیا جس کا مقصد ملک کے ضروری زر مبا دلہ کی بچت کی جا سکے۔سمٹ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر صا ئمہ نے حا ضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولٹری سیکٹر کی تر قی کے لیئے اس طرح کی سمٹ انتہا ئی سود مند ثابت ہو تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :