والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے روکیں،صدرڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ

جمعہ 1 مارچ 2024 22:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ اور سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس نے کہا ہے کہ پتنگ بازی خونی اور جان لیوا کھیل ہے ، والدین کو چاہیے کہ بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے روکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کیخلاف آگاہی مہم کے دوران گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس نے کہا کہ قاتل ڈور پھرنے سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اس لئے پتنگ فروشی اور پتنگ بازی قانونی جرم ہے۔ غیر قانونی و نام نہاد بسنت جیسے فضول اور ہندوانہ تہوار کی کوئی اہمیت نہیں یہ سراسر فضول خرچی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری میں پتنگ بازی کے خونی کھیل پر کروڑوں روپے ضائع کرنے کی بجائے تمام شہریوں کو انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔