پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف میٹلرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ

جمعہ 1 مارچ 2024 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف میٹلرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ کے زیر اہتمام ’ مٹیریلز کریکٹرائزیشن ٹیکنیکس‘ پرتین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد شرکاء کو جدید ترین تکنیکوں جیسے ایکس رے ڈی فریکشن ، سکیننگ الیکٹران مائکروسکوپی ، الیکٹران ڈسپرسیو سپیکٹروسکوپی ، اٹامک فورس مائیکروسکوپی اور الیکٹرو کیمیکل تکنیکیں ،جو مادی خصوصیات اور ناکامی کے تجزیہ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں،میں بنیادی معلوموات اورمہارت فراہم کرنا تھا۔

ورکشاپ میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف میٹلرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محسن علی رضا، پروفیسر ڈاکٹر عاقل انعام، ڈاکٹر محمد آصف حسین، ڈاکٹر عمیق فاروق، ڈاکٹر زعیم الرحمان، سیسٹک ٹیکنالوجیز اسلام آباد سے ڈاکٹر شاہد اقبال اور مختلف اداروں جیسے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، لیبارٹریز کمپلیکس، لاہور، غنی گلاس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن، کیوریکسا ہیلتھ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، یونیورسٹی آف میانوالی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی سے شرکاء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بہترین موضوع پر ورکشاپ منعقد کرنے پر ڈاکٹر محسن علی رضا اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس طرح کی ورکشاپس کے باقاعدگی سے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوںنے یونیورسٹی کی درجہ بندی میں بہتری ،علم اور تجربے کے اشتراک کو فروغ دینے کی ان کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ورکشاپ میں ماہرین نے جدید آلات کے بارے میں رہنمائی فراہم کی، جس میں بنیادی اصولوں اور ایپلی کیشنز، آلات کے آپریشنز، نمونے کی تیاری کی تکنیک، ڈیٹا کے حصول کے طریقے اور حاصل کردہ ڈیٹا کے سائنسی تجزیہ شامل تھے۔

ورکشاپ نے شرکاء کو مختلف مواد، کرسٹل ڈھانچے، ذرات کے سائز، تناؤ اور شکل کے ساتھ ساتھ عنصری ساخت اور الیکٹرو کیمیکل خصوصیات کی شکل و صورت اور ٹپوگرافی کو دریافت کرنے کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے ٹرینرز اور شرکاء دونوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔