فیصل آباد میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی لگنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 1 مارچ 2024 21:00

ٰٖفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی لگنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ جمیل ٹاون میں گھر کی چھت کے اوپر موجود محمد اقبال نامی شہری پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے دوران ہوا فائر سر میں لگنے سے زخمی ہوا۔ کوکیانوالہ کے طارق ٹاؤن میں ہوائی فائرنگ کے دوران 5 سالہ بچہ ابراہیم کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ایک اور واقعہ میں نجف کالونی میں 6 سالہ بچی فاطمہ ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :