برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنی سرجری کے بعد چلی گئیں

ہفتہ 2 مارچ 2024 12:46

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنی سرجری کے بعد چلی گئیں
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) ہسپانوی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنی سرجری کے بعد چلی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل 16جنوری کو ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی سرجری تھی جس کے بعد انہیں مکمل صحت یاب ہونے کے لیے تقریبا 10 سے 14 دنوں کے لیے آرام کی تجویز دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں شاہی محل نے کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق گردشی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔

شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کیٹ مڈلٹن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ مکمل صحت یاب ہونے اور ایسٹر [31 مارچ] تک عوامی سرگرمیوں سے دور رہیں گیں۔تاہم شاہی محل کی جانب سے اعلان کیے جانے کے باوجود کیٹ مڈلٹن کے کوما میں ہونے سے متعلق خبریں اس وقت زور پکڑ گئی جب اسپتال سے ڈسچارج ہونے والی تصویروں میں شہزادی کی عدم موجودگی اور شہزادہ ولیم ذاتی مصروفیات کے باعث عوامی سرگرمیوں سے دستبردار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :