صوبائی سیکریٹری اطلاعات سندہ کیجانب سے بسنت ہال حیدرآباد میں "گرینڈیور آف مکلی " کے زیر عنوان نمائش کا افتتاح

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) صوبائی سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں کیا جاتا ہے، بسنت ہال حیدرآباد کی انتظامیہ کی جانب سے سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے جو کاوشیں کی جا رہی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بسنت ہال حیدرآباد میں "گرینڈیور آف مکلی " کے زیر عنوان نمائش کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں کہا کہ مکلی سندھ کی تاریخ میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے، مکلی کا قبرستان سندھ کی ایک شاہکار تاریخ ہے اور آج کی نمائش کا مقصد بھی لوگوں کو مکلی کی عظمت سے متعلق بتانا اور سمجھانا ہی ہے، انہوں نے بسنت ہال حیدرآباد کے منتظمین کی جانب سے بہترین نمائش کے انعقاد پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر بسنت ہال ثوبیہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراھ تھے۔قبل ازیں صوبائی سیکریٹری نے نمائش کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :