وزیراعظم پاکستان کیلئے شہبازشریف اورعمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2024ء) وزیر اعظم پاکستان کے لئے اتحادی جماعتوں کے نامزدہ کردہ شہبازشریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کے پاس جمع کرا دیئے ،وزیر اعظم کا انتخاب آج اتوار کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی اسحاق ڈار، خورشید شاہ، طارق بشیر چیمہ، عون چوہدری، خواجہ آصف نے کاغذات جمع کروائے ،کاغذات سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کے پاس جمع کروائے گئے،سنی اتحاد کونسل کے وزیراعظم کے لیے امیدوار عمر ایوب خود نے خود اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف کے کاغذات پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے جمع کرائے ،عمر ایوب کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھی