دکی ،سنجاوی میں ری پولنگ ،جمعیت کے نہتے کارکنوں ،خواتین ،بچوں پر فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،انجینئر فضل کریم کاکڑ

ہفتہ 2 مارچ 2024 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماانجینئر فضل کریم کاکڑنے کہاہے کہ دکی سنجاوی میں ری پولنگ کے دوران جمعیت کے نہتے کارکنوں اور خواتین ،بچوں پر فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ایک فریق کو فائرنگ اور تشددکی کھلی اجازت دینا جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے یہ لوگ کس منہ سے جمہوری روایات کی بات کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جیت کی خاطر بچیوں کو بھی معاف نہیں کیا اوراپنے ہی علاقے کی خواتین کو نشاناہ بنایا۔

(جاری ہے)

یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میںانجینئر فضل کریم کاکڑ نے کہاکہ اس نمائندہ سے یہ توقع کیسے کی جائے گی کہ وہ حلقے کے عوام کی خدمت کریں گے ،جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ شائستگی کی سیاست کی ہے کبھی بھی جمعیت کے ساتھیوں نے کلاشنکوف کاسہارانہیں لیا ہے ہم تشددکی سیاست کے خلاف ہیں ہم سیاست میں امن کا دامن کبھی بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔