ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم رکھیں گے، شہباز شریف

اتوار 3 مارچ 2024 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم رکھیں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں شہباز شریف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تاریخی تعلقات کو ریپئر کر کے استوار کرنا ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم رکھیں گے، سعودی عرب نے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور قطر نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ کویت، بحرین اور ایران سے تعلقات کو آگے لے کر جائیں گے۔