ج*انٹرا پارٹی انتخابات: علی امین پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب

اتوار 3 مارچ 2024 18:35

ح* پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے ملک بھر میں انٹرا پارٹی انتخابات کاانعقاد کیا گیا،وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور بلامقابلہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈووکیٹ نے اعلان کیا کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلامقابلہ منتخب ہوگیا۔نور الحق قادری سینئر نائب صدر، ارباب جہانداد خان نائب صدر، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری، عرفان سلیم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، فخر زمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔