Live Updates

نگہبان رمضان پیکیج کے تحت تحصیل مریدکے میں مستحق رجسٹرڈ گھر انوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع

پیر 4 مارچ 2024 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نگہبان رمضان پیکیج کے تحت تحصیل مریدکے میں مستحق رجسٹرڈ گھر انوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ،دس کلو آٹا ،دو کلو چینی ،دو کلو بیسن ،دو کلو چاول پر مشتمل سیل بند میاں نواز شریف کی تصویر والے بیگ کو پہلے ایک جگہ پر پیک کیا جاتا ہے پھر خصوصی ایپ کے ذریعے چیک کیا جاتا ہے اور پھرمستحق افراد کی دہلیز پر نگہبان رمضان پیکیج بیگ پہنچایا جارہا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر مریدکے چوہدری شوکت سندھو نے ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان کی ہدایت پر اپنے عملہ تحصیل دار چوہدری افتخار بھٹی چیف آفیسر چوہدری شہر یار وڑائچ کے ہمراہ گھر گھر پہنچ کر گھروں کے دروازوں پر جب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے نگہبان رمضان پیکج بیگ پہنچایا تو شہری خوش ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ تحصیل مریدکے میں 38ہزار دو سو 94 مستحق افراد کے گھروں تک نگہبان رمضان پیکیج بیگ پہنچائے جارہے ہیں ۔

خصوصی کیور کوڈ کی چیکنگ سے شفاف طریقہ سے جہاں راشن کی تقسیم کی جارہی ہے وہاں شہریوں کے عزت نفس کا خصوصی طور پر خیال رکھا جارہا ہے ۔اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ انکے گھروں کی دہلیز پر نگہبان رمضان پیکج پہنچایا اس موقع پر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات