ایمریٹس کا اسلام آباد میں آپریشنز کے 25 سال کی تکمیل پر فلاحی ادارہ سے اشتراک

پیر 4 مارچ 2024 23:10

ایمریٹس کا اسلام آباد میں آپریشنز کے 25 سال کی تکمیل پر فلاحی ادارہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) ایمریٹس ایئرلائن نھے آپریشنز کے 25 سال کی تکمیل پر یتیم طلباء اور ان کے سرپرستوں کو کمبل کی فراہمی کے لئے فلاحی ادارہ ایس او ایس چلڈرن ولیج کے ساتھ اشتراک کیا ہے جنہیں اس ٹھنڈے موسم میں کمبلوں کی اشد ضرورت ہے۔ایمریٹس کے ریجنل منیجر پاکستان سلیم المنا کی زیر قیادت اور انکی مقامی سیلز ٹیم کے ارکان کے زیر اہتمام ایمریٹس کا فلاحی اقدام سرانجام دیا جا رہا ہے جس سے ایئر لائن کی جانب سے مقامی آبادی کو اسی جگہ پر کچھ واپس لوٹانے کی اقدار کی عکاسی ہوتی ہے جہاں وہ کاروباری طور پر سرگرم ہے۔

اسلام آباد میں اس یتیم خانے کے احاطے میں وہاں کی انتظامیہ کو کمبل عطیہ کرنے کے علاوہ ایمریٹس کی ٹیم نے بچوں کے ساتھ بہترین وقت گزارا، جس کے دوران دلچسپ سرگرمیاں سرانجام دی گئیں اور مثبت کردار کی حامل متاثر کن کہانیاں سامنے لائی گئیں۔

(جاری ہے)

ایس او ایس چلڈرن ولیج اسلام آباد جیسی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ایمریٹس مستحق بچوں کی خدمت کرنے اور ان کے معاون افراد کا دست و بازو بننے سے متعلق اپنی اقدار کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

سلیم المنا نے کہا، ''ہم نہ صرف سامان فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں بلکہ ذاتی روابط کو پروان چڑھانے اور حوصلہ افزائی پر بھی یقین رکھتے ہیں۔ ہماری ٹیم کو ایس او ایس چلڈرنز ولیج اسلام آباد کے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے، اور ثابت قدمی، جرات و عزم کی کہانیاں سامنے لانے کا موقع ملا۔ ایمریٹس اس بات پر مشکور ہے کہ اسے بچوں میں کچھ خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ یہ ہم سب کے لئے ایک بہترین تجربہ تھا۔