بلوچستان عوامی پارٹی کا صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ

منگل 5 مارچ 2024 18:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) بلوچستان عوامی پارٹی نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جہاں وفد نے صدر مملکت کے امیدوار آصف زرداری کی حمایت کی درخواست کی۔حکومتی کمیٹی میں خورشید شاہ، نوید قمر، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف شامل تھے۔اس کے علاوہ اسحق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور دیگر اراکین بھی وہاں موجود تھے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں صدارتی انتخابات 9 مارچ کو منعقد کیے جائیں، صدارتی انتخابات کے لیے آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی مد مقابل ہیں۔