صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائردرخواست ناقابل سماعت قرار

منگل 5 مارچ 2024 21:13

صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائردرخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ دخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریق بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا اور جیت گئے، الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے، صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چئیرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور انہیں بطور چیرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔عدالت نے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔