ڈسٹرکٹ سوات میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا

مہم کے دوران 4لاکھ67ہزار 955 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

منگل 5 مارچ 2024 22:48

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ سوات میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے،مہم کے دوران 4لاکھ67ہزار 955 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،مہم میں 2026 ٹیمیں بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی،پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے سوات پولیس کی 2 ہزار 979 افیسرز اور جوان تعینات کئے گئے ہیں،پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس ٹیموں کے ساتھ سپیشل برانچ، ڈی ایس بی اور سفید پرچات نفری بھی تعینات کی گئی ہے، امن و امان کی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کی تمام شاہراؤں پر پولیس کی طرف سے ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کی براہ راست نگرانی میں ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے مختلف بی ایچ یوز کا دورہ کیا اورپولیو ٹیموںکے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو بھی چیک کیا اور بچوں کو خود پولیو کے قطرے بھی پلائیں۔