Live Updates

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

بدھ 6 مارچ 2024 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان کی بہادر خواتین نے سیاست، دفاع، سول سروس، صحافت، طب سمیت دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دی ہیں،جدوجہد کرنے والے خواتین بیگم کلثوم نواز،بے نظیر بھٹو، بیگم نسیم ولی،مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تمام خواتین اس عزم کا ادا کرتی ہیں کہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گی اورہر شعبے میں اپنا لوہا منوائیں گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات