
پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکین پارلیمنٹ کو حلف لینے سے روک دیا
اسپیکر قومی اسمبلی کو کل تک ممبران سے حلف نہ لینے کا حکم امتناع جاری‘الیکشن کمیشن کو جواب کے لیے نوٹس جاری
میاں محمد ندیم
بدھ 6 مارچ 2024
15:38

(جاری ہے)
پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ کیا مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے؟ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناع پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کل تک ممبران سے حلف نہ لینے کا حکم امتناع بھی جاری کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹسز بھی جاری کردیے اور الیکشن کمیشن کو کل تک جواب جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے.
عدالتی حکم میں سوال کیا گیا ہے کہ کیا اس عدالت کے پاس فیصلہ معطل کرنے کا اختیار ہے؟ کیا مخصوص نشستوں کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے؟ پشاور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس چیف جسٹس کو بھیج دیا یاد رہے کہ آج ہی پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ان کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں میں تقسیم پر حکم امتناع جاری کرنے کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا. سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے کی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار نے اپیل میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں دی جائے. سماعت کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل قاضی انور نے دلائل شروع کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی نشان لینے کے باعث تحریک انصاف کے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا، جس کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی، خیبرپختونخوا میں 21 مخصوص خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی ہیں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ یہ رٹ صوبائی اسمبلی کی حد تک ہے یا قومی اسمبلی کی بھی شامل ہے؟جس پر وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر یکساں فیصلہ دیا ہے. قاضی انور نے بتایا کہ ہماری حصے کی مخصوص سیٹیں آئینی و قانونی طور پر تقسیم نہیں کی جاسکتی، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر پارٹیوں میں تقسیم نہیں کی جاسکتی ہیں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے دریافت کیا کہ یہ سیٹیں تو خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص ہوتی ہیں، اگر آپ کو نہیں ملتی تو پھر کیا یہ خالی رہیں گی؟ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ الیکشن سے پہلے لسٹ دی جائے گی. اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے قاضی انور نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جن کو سیٹیں دی گئی ہیں وہ حلف نہ لیں عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ ان کو حلف سے روکا جائے؟ ہم اس کو دیکھتے ہیں پھر کوئی آرڈ کریں گے بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے قاضی انور کے دلائل کے بعد الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سےحکم امتناع پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا.مزید اہم خبریں
-
پاکستان: پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی یکم ستمبر سے ملک بدری
-
ملک ریاض کا بحریہ ٹان کی بندش کا عندیہ، مسائل حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش
-
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
-
پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ
-
آدھی بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے‘‘ خواجہ آصف
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں‘ ڈی جی آئی ایس پی آر
-
لبنان کا رواں برس ہی حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ
-
اس بار ہمارا آغاز بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سے ہوگا، ترجمان پاک فوج کا دوٹوک جواب
-
فیلڈ مارشل کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
غزہ: موت کے سائے میں خوراک ڈھونڈتے فاقہ کشوں کی کہانی
-
سلامتی کونسل: اسرائیلی یرغمالیوں اور غزہ کے فلسطینیوں کی حالت زار زیربحث
-
دنیا پلاسٹک آلودگی سے نجات چاہتی ہے، یونیپ چیف انگر اینڈرسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.