اسسٹنٹ کمشنر دنیور کی زیرصدارت رمضان المبارک کے حوالے سے اجلاس

بدھ 6 مارچ 2024 20:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر گلگت دنیور اصغر خان احمد کی زیرصدارت رمضان المبارک کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انجمن تاجران دنیور کے صدر ودیگر عہدیداران نے شرکت کی جس میں ہرسال کی طرح سب ڈویژن دنیور میں اشیائے خودنوش کی بروقت فراہمی اور رمضان سستا بازار کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ اس سال بھی انجمن تاجران ماہ مبارک میں عام عوام کو اشیائے خورنوش میں خصوصی رعایت دیں گےتاکہ اس کا فائدہ عام عوام تک پہنچ سکے ۔انجمن تاجران نےیقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں سب ڈویژن دنیور میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عام عوام تک سستا بازار کے ذریعے اشیاء خوردونوش دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :