قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی چلاس کیمپس اور ڈگری کالج چلاس کے طلبا و فیکلٹی پر مشتمل وفد کا دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ

بدھ 6 مارچ 2024 23:33

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی چلاس کیمپس اور ڈگری کالج چلاس کے طلبا اور فیکلٹی پر مشتمل وفد نے دیامر بھاشا ڈیم سائٹ کا دورہ کیا۔ طلبا اور فیکلٹی ممبران نے مین ڈیم سائٹ پر جاری تعمیراتی پیشرفت اور سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف انجینئر (ڈائی ورشن ورکس ) انجینئر زاہد مجید نے ڈیم کی اہمیت ، اہم اہداف اور تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق طلبا ور فیکلٹی کو بریفنگ دی ۔

طلبا اور فیکلٹی ممبران نے ڈیم کی تعمیر اور اہمیت و افادیت سےمتعلق سوالات بھی پوچھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلبا اور فیکلٹی ممبران نے کہا کہ اس دورے سے ڈیم کی اہمیت اور تعمیراتی پیشرفت کے بارے میں آگاہی ملی ، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرعلاقائی اور قومی ترقی کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ طلبا اور فیکلٹی ممبران نے ڈیم سائٹ کا دورہ کرانے پر پراجیکٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :