غیر زمہ دار افیسران کی غیر زمہ داری و نااہلی، سوئی گیس پریشر کی کمی و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نوجوان کی جان لے لی

سوئی گیس بجلی و پانی کیلئے عوام ایک بہت بڑے عرصے سے سراپا احتجاج

بدھ 6 مارچ 2024 20:10

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) غیر زمہ دار آفیسران کی غیر زمہ داری و نااہلی،سوئی گیس پریشر کی کمی و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نوجوان کی جان لے لیا، سوئی گیس بجلی و پانی کیلئے عوام ایک بہت بڑے عرصے سے سراپا احتجاج ، مگر اس شہر ناپرساں میں کوئی نوٹس لینے والا ہی نہیں ہے،سوئی گیس دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوان کی موت کا زمہ دار کون ہے، ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر، جی ایم سوئی گیس، زونل منیجر یا سیاسی پارٹیوں کے رہنما، عوامی حلقوں کا سیشن جج سے از خود نوٹس لینے اور ڈسٹرکٹ بار کے معزز وکلا سے آواز اٹھانے کی اپیل۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مستونگ میں گزشتہ ایک عرصہ سے شہری سوئی گیس پریشر غائب رہنے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور کئی مرتبہ قومی شاہراھ پر نکل کر روڈ بلاک اور دہرنا دیا احتجاج کے باوجود کوئی ٹھس سے مس نہیں ہوا، نہ ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیا اور نہ ہی سوئی گیس کمپنی کے حکام نے اپنا قبلہ درست کیا، جن کی عدم توجہی کی وجہ سے ایک اور نوجوان جھلس کر جاں کی بازی ہار گیا،مستونگ میں سردیوں کی سیزن کے شروعات سے ہی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین پر سوئی گیس پریشر غائب اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر رکھا ہے اور ظلم کی انتہا یہ ہے کہ سوئی گیس پریشر کی نہیں مگر بل دس بیس ہزار روپے کے ارسال کیا جارہا ہے اس اہم مسلے کے حوالے سے جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی سے متعدد بار رابطہ بھی کیا گیا اور مسائل سے آگاہی دی گئی مگر جی ایم کی زبان بھی وعدہ وفا نہ ہوا، اور عوامی احتجاج میں عوام نے بار بار ڈپٹی کمشنر مستونگ سے نوٹس لینے کی اپیل کی مگر ڈپٹی کمشنر کی عدم توجہی اور نوٹس نہ لینے سے نوجوان کی جان چلی گئی اس سے قبل بھی مستونگ میں متعدد واقعات رونما ہوئے اور خواتین زخمی ہوئے مگر بدقسمتی سے لاوارث شہر کے عوام کی مسائل کو دور کرنے کیلئے کوئی نہ ملا، عوام کی جان و مال کی تحفظ اور مسائل کو حل کرنے کے بجائے انتظامیہ کی تمام تر توجہ روڈ پر چینی، کھاد، و دیگر سمنگلنگ میں ملوث سمگلروں کی تحفظ میں مرکوز ہے کیونکہ مستونگ سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں غیر ملکی سامان سے کوڈ گاڑیاں گزرتی ہے، مستونگ کے عوامی و سیاسی حلقوں نے چیف آف سراوان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی ،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکرٹری بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیاہیکہ مستونگ کے عوام کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی کیسکو ، و دیگر محکموں کی جانب سے ناروا سلوک اور چینی، چالیہ کھاد اور دیگر غیر ملکی اشیا کی اسمگلنگ کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشرز و دیگر آفیسران کا فوری تبادلہ کرکے اہل و فرض شناس آفیسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ عوامی مسائل کے حل میں فوری مددگار ثابت ہو۔