ں*حب درگاہ شاہ نورانی تیز رفتار بس الٹنے کے نتیجے ایک شخص جاںبحق معتدد افراد زخمی

بدھ 6 مارچ 2024 20:30

ٴْحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) حب درگاہ شاہ نورانی ویراب کے مقام پر زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی، ایک شخص جانبحق جبکہ معتدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حب علاقے درگاہ شاہ نورانی ویراب کے مقام پر زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث بیقابو ہوکر الٹ گئی ابتدائی زرائع اطلاعات کے مطابق حادثہ میں ایک افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ درگاہ شاہ نورانی بس زائرین کی بس کا اطلاع سنتے ہی قریبی گاں کے لوگوں مدد کیلئے جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ لیویز پولیس اور ایدھی ایمبولینس بھی جائے وقوع پر پہنچ کر تمام زخمی افراد اور جانبحق شخص کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال حب منتقل کر دیا ہے جبکہ شدید زخمی افراد کو طبی امداد دے کر مزید علاج کیلئے ٹراما سینٹر سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زرائع کے مطابق بس حادثہ پیش آنے والے زائرین کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے راوی شہر سے انکا تعلق ہے۔