ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل، ایڈہاک کمیٹی قائم،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سربراہ ہوں گے

ایڈہاک کمیٹی میں مصطفی کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، کیف الوری اور رضوان بابربھی شامل

بدھ 6 مارچ 2024 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی ایڈہاک کمیٹی بنادی جس کے سربراہ وہ خود ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایڈہاک کمیٹی میں مصطفی کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، کیف الوری اور رضوان بابر شامل ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے مرحلے میں تمام شعبے، صوبائی کمیٹیاں، زونز، ٹانز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائیگی۔ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔