سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم ایس آر اے کا اہم رکن، ٹارگٹ کلر اور مطلوب اشتہاری دہشتگرد گرفتار

جمعرات 7 مارچ 2024 13:46

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم ایس آر اے کا اہم رکن، ٹارگٹ کلر اور ..
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی)نے جامشورو میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے کا اہم رکن، ٹارگٹ کلر اور مطلوب اشتہاری دہشتگرد گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگرد کو جامشورو سندھ یونیورسٹی سوسائٹی کے قریبی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار شر پسند کی شناخت عزیر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا جس میں کوٹری مین ٹریک کو دھماکے سے اڑانا بھی شامل ہے، عزیر شاہ مختلف تھانوں کی حدود میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ملزم سی ٹی ڈی تھانے پر دہشتگردی کی وارداتوں کے کیس میں بھی مطلوب تھا۔ عزیر شاہ کے اہم ساتھی ہالارچانگ کو عدالت پہلے ہی 14 سال سزا سنا چکی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال فرور میں پولیس نے ایس آر اے کا دہشتگرد گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش رینجرز پر دستی بم حملوں کا اعتراف کیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ دہشتگرد حنیف عرف بلو بادشاہ کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اور کراچی و اندرون سندھ رینجرز پر دستی بم حملوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔دوران تفتیش دہشتگرد نے انکشافات کیا تھا کہ وہ کارروائیوں کیلیے رابطہ موبائل ایپ استعمال کرتا ہے۔ اس نے بتایا تھا کہ پہلی واردات گلستان جوہر کامران چورنگی میں کی، 10 جون 2020 کو رینجرز پر دستی بم حملہ اور 19 جون کو گھوٹکی میں رینجرز کی موبائل پر حملہ کیا۔