متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا اجلاس چیئر مین ارشد فرید خان کی زیر صدارت ہوا

جمعرات 7 مارچ 2024 17:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 355واں اجلاس جمعرات کو بورڈ آفس میں منعقد ہوا۔چیئر مین بورڈ ارشد فرید خان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ ممبران کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ممبران نے شرکت کی۔اس کے علاوہ اجلاس میں،سیکرٹری بورڈ فرید اقبال،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عظمی شہزادی،کنٹرولر اکائونٹس عدیل احمد،ثنا اللہ خان،سی ای او کرتارپور ابو بکر آفتاب قریشی،شاہد بشیر ودیگر بورڈ افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری بورڈ نے ممبران بورڈ کو گزشتہ بورڈ میٹنگ کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دی۔چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز قابضین اور نادہندگان کے خلاف موثر کاروائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ اور ون مین کمیشن کے احکامات کے مطابق کراچی میں کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کروالی گئی ہے جبکہ قابضین کے خلاف آپریشن جا ری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کو جیو ٹیگنگ اور سپارکو بارے بریفنگ دی گئی،چکوال،راولپنڈی اور حسن ابدال میں موجود پراپرٹی ایجوکیشن،لیز اور ڈویلپمنٹ کے لئے دیئے جانے کے ایجنڈا او ر بھارتی یاتریوں کیلئے آدھار کارڈ، قیام کی سہولیات بارے ایجنڈا بھی زیر غور آیا۔اجلاس میں گورودوارہ سچاسودا فاروق آباد میں الیکٹرک سسٹم کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دی گئی۔