سرگودھا،پسند کی شادی پر دوشیزہ قتل،ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاںبحق

جمعرات 7 مارچ 2024 18:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) پسند کی شادی پر دوشیزہ قتل،ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاںبحق اور ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے میاں بیوی بچی سمیت شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے مقتولہ اور متوفی کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ سرگودھا کے محلہ لکانوالہ میں پسند کی شادی پر نوجوان علی رضا نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

مقتولہ نے کھچہ عرصہ سے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائدآباد کے علاقہ گنجیال کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موضع رہداری کا موٹر سائیکل سوار محمد علی جاں بحق ہو گیا۔سرگودھا کے چک 10 جنوبی کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار محمد ارشد،اس کی بیوی نادیہ بی بی اور سات سالہ بچی مہتاب بی بی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے جس میں مقتولہ،متوفی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے دونوں نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں اور پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش گے ۔