میٹرک بورڈ کے امتحانات مئی میں اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کا فیصلہ

جمعرات 7 مارچ 2024 18:59

میٹرک بورڈ کے امتحانات مئی میں اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک بورڈ کے امتحانات مئی میں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سال 2024-2025 میں تبدیلیاں کردی اور شیڈول تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

جس کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات مئی میں لیے جائیں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق میٹرک کے نتائج کا اعلان 31 جولائی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انٹر کے نتائج کا اعلان 31 اگست تک کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیلات کے حوالے سے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31جولائی تک جبکہ موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :