Live Updates

پنجاب میں کارکردگی کاغذوں میں نہیں گراؤنڈ پر نظر آئے گی:حنا پرویز بٹ

جمعرات 7 مارچ 2024 21:52

پنجاب میں کارکردگی کاغذوں میں نہیں گراؤنڈ پر نظر آئے گی:حنا پرویز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز باتیں نہیں صرف پریکٹیکلی کام کر رہی ہیں۔ پچھلے دس دنوں میں مریم نواز نے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔ رمضان نگہبان پیکیج، پرائس کنٹرول سسٹم، نئے کینسر ہسپتال کا اعلان، سرگودھا میں ہسپتال کا آغاز، خواتین کا تحفظ، یہ چند ایک نمایاں اقدامات ہیں۔

اب پنجاب میں کارکردگی کاغذوں میں نہیں گراؤنڈ پر نظر آئے گی۔عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کی حکومتوں کی کارکردگی صرف پیپر ورق تک ہی محدود ہوتی تھی۔ جو وزیراعلیٰ آفس سے باہر نکلیں تو نظر نہیں آتی تھی۔ پنجاب میں چار سال وائٹ پیپر پراجیکٹ کے نام پر اربوں روپے کے گلے کیے گئے۔ جس کا آج تک کسی نے کوئی حساب کتاب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

ہم سے رسیدیں مانگنے والے آج اپنی باری آئی ہے تو توشہ خانہ کے تحائف سے لے کر القادر ٹرسٹ کی اربوں روپے کی زمین تک کسی کے پاس کوئی رسیدیں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا خود کو گھریلو خاتون کہنے والی نام نہاد مرشد نے توشہ خانہ سے 74 کروڑ روپے کے قیمتی تحائف لوٹ لیے اس کے باوجود بھی وہ آج جیل میں نہیں بنی گالہ میں قید ہے۔عمران خان نے چار سال قوم کو ریاست مدینہ کے نام پر جھانسہ دیا جبکہ وہ بھی توشہ خانہ کا سب سے بڑا چور نکلا۔ دوسروں کو چور چور کہنے والے کا اپنا ٹبر ہی چور نکلا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات