اوکاڑہ، جیولری کے تاجر کے گھر میں ڈکیتی ڈاکو 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ کر فرار

جمعرات 7 مارچ 2024 22:45

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) اوکاڑہ جیولری کے تاجر کے گھر میں ڈکیتی ڈاکو 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کی حدود عامر کالونی میں 5 نامعلوم کار سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر جیولری کے تاجر انجمن تاجران اوکاڑہ کے سینئر نائب صدر چوہدری اصف کے گھر میں داخل ہو گئے۔

ڈاکووں نے چوھدری آصف سمیت اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناتے ہوے ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے پانچ لاکھ روپے نقدی رقم 30 تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے بتایا گیاہے کہ پانچ کار سوار ڈاکوگھر میں آدھا گھنٹہ لوٹ مار کرتے رہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر مرکزی انجمن تاجران نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین چوھدری فیصل عزیز نے کہا کہ پولیس جلد از جلد ڈاکووں کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برامد کرائے اور ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لئے مثبت اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس تاجروں اور دوسرے شہریوں کے جان مال کا تحفظ نہیں کرے گی تاجر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتی رہے گی۔امن و امان کا قیام پولیس کی اولین زمہ داری ہے اگر پولیس وارداتوں کو نہیں روکے گی تو تاجر بھرپور احتجاج کریں گے تاہم واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ اے ڈویثرن کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔تاجروں کا کہنا تھا کہ پولیس کا جائے واردات پر پہنچنا حل نہیں پولیس کو جلد جلد ملزمان کو گرفتار بھی کرنا چاہیے۔