کراچی چیمبر کا رمضان سے پہلے مہنگائی کے رجحان پر تشویش کا اظہار
جمعرات 7 مارچ 2024 23:01
(جاری ہے)
ایک بیان میں سینئر نائب صدر کے سی سی آئی نے مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت منافع خوروں کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے جو نرخوں کے نفاذ کے کمزور طریقہ کار کا فائدہ اٹھاکرغریب عوام کو بلاخوف لوٹ رہے ہیں۔
ایک وقت تھا جب مہینوں میں اشیاء کی قیمتیں بڑھتی تھیں لیکن آج کل بیڈ گورننس کی وجہ سے چند ہی دنوں میں بے خوفی سے یہ قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قیمتوں پر قابو پانے کا ایک مؤثر طریقہ کار وضع کیا جائے جس میں گھریلو مصنوعات کے منافع کی شرح کے ساتھ حتمی قیمتیںطے کی جائیں اور طے شدہ قیمتوں پر عوام کو اشیاء کی ہر صورت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پہلے سے پریشان اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو رمضان کے مقدس مہینے میں کچھ ریلیف مل سکے۔اس مقصد کے لیے کمیٹیاں بنائی جائیں جن میں مارکیٹوں کی ایسوسی ایشن کو بھی نمائندگی دی جائے۔الطاف غفار نے کہا کہ اگرچہ بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات بھی ہیں لیکن یہ دیکھا گیا ہے کہ بہت سے دکاندار صرف اپنی مرضی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں اور توانائی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے مقابلے میں انہیں بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیں جو کہ انتہائی غیر منصفانہ ہے۔کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹوں پر عمل کرنے کی کوئی زحمت گوارا نہیں کرتا جسے نہ صرف دکاندار بلکہ بعض معروف ڈپارٹمنٹل اسٹورز بھی بلا خوف نظر انداز کر رہے ہیں۔اس لیے قیمتوں پر قابو پانے کے لیے نفاذ کی حکمت عملی پر نظرثانی کی جائے اور اسے مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے تاکہ کھلے عام لوٹ مار کو ختم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ معمول کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھانے کی ہمیشہ ہدایت کی جاتی ہے لیکن ڈی سی عموماً اس پریشان کن مسئلے پر کوئی توجہ دینے کی زحمت نہیں کرتے جبکہ وہاں کے باشندے بے دردی اور بے خوفی سے لوٹے جا رہے ہیں اور حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ معاشرے کے متوسط طبقے کے لیے اپنے گھریلو اخراجات پر قابو پانا بھی تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ سندھ پرائس کنٹرول کمیٹی کا فوری اجلاس طلب کرکے اس معاملے کو جلد از جلد اٹھائیں گے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت یقینی بنائی جائے تاکہ غریب شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک مناسب لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جاسکے اور جنگی بنیادوں پر اس پر عمل درآمد کیا جا سکے۔#مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.